قومی ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلے گی

بدھ 17 دسمبر 2014 12:17

قومی ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلے گی

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -16 دسمبر 2014ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ایک روزہ میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جہاں قومی ٹیم جیت کے لیے پر عز م ہے ۔ شاہین اور کیویز سیریز کے چوتھے مقابلے میں شام چار بچے ابوظہبی میں آمنے سامنے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑی سانحہ پشاور کے پیش نظر سیا ہ پٹیاں باندھ کر سوگ منائیں گے جبکہ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی جائے گی ۔ سینئر بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد کھلاڑیوں کا میچ کھیلنا بہت دشوار ہوگا ،کپتان شاہد آفرید ی کا کہنا ہے کہ سیریز آج ہی اپنے نا م کر نے کی کوشش کریں گے ۔کیوی قائد کے مطابق کھلاڑی سیریز میں واپسی کے لیے پر عزم ہیں ۔