پہلا ٹیسٹ ،ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

بدھ 17 دسمبر 2014 13:55

پہلا ٹیسٹ ،ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

سنچورین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -17 دسمبر 2014ء ) پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویسٹ انڈین کپتان دنیش رامدین کا کہنا تھا کہ وہ پچ میں موجود نمی کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی افریقی بلے بازوں کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی ٹیم میں روبن پیٹرسن ، ڈین ایلگر ،فاف ڈوپلیسی،ہاشم آملہ، اے بی ڈیویلیئرز،سٹائن وین زیل ، کوئنٹن ڈی کاک ، ڈیل سٹین ،ورنن فلینڈر،مورنے مورکل اور کائل ایبٹ شامل ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ ، ڈیون سمتھ،لیون جونسن ،مارلن سیمیولز،شیونارائن چندرپال ،جرمینی بلیک ووڈ،دنیش رامدین،جیروم ٹیلر ،کیمار روچ ،سلیمان بین اور شیلڈن کوٹریل پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :