کینیا کی ٹیم پروگرام کے مطابق بقیہ میچز کھیلے گی،پی سی بی

بدھ 17 دسمبر 2014 14:32

کینیا کی ٹیم پروگرام کے مطابق بقیہ میچز کھیلے گی،پی سی بی

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء )لاہور کی قومی اکیڈمی میں کینیا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کینیا کی ٹیم لاہور میں موجود رہے گی اور پروگرام کے مطابق بقیہ دو میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کے باعث کینیا کی ٹیم نے دورہ منسوخ کرنے کا پروگرام بنا لیا تھا حالیہ سانحہ پشاور کے بعد بھی دورے کے حوالے سے کئی سوالات نے جنم لیا مگر پی سی بی نے اس کی تصدیق کردی ہے کہ دورہ شیڈول کے مطابق مکمل ہوگا