سانحہ پشاور، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی آنسو ضبط نہ کر سکے

بدھ 17 دسمبر 2014 18:43

سانحہ پشاور، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی آنسو ضبط نہ کر سکے

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2014ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس سے قبل سانحہ پشاور کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھے آمدنی سانحہ پشاور کے متاثرین کے نام کی گئی ہے۔میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ناصر جمشید اور انور علی کو اسد شفیق اور وہاب ریاض کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا اس موقع پر وہ پشاور کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم کے برابر کے شریک ہیں۔چوتھے ایک روزہ میچ سے قبل سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔۔ کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو بھی چھلک پڑے ۔میچ میں کھلاڑیوں، امپائرز، ریفری اورعملے نے پشاور سانحے کے سوگ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھیں ہیں.ٹاس کے موقع پر کپتان شاہد آفریدی کا بھی یہی کہنا تھاکہ پوری ٹیم غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :