پوری قو م امن کے قیام کیلئے دعا، قران خوانیوں کا اہتمام کرے ، سراج الحق،

سانحہ پشاور پوری قوم کیلئے تھریٹ ہے، سیاسی جماعتیں، پاکستان کے عوام واقعہ کو چیلنج سمجھ کر قبول کریں، خواتین اپنے گھروں میں قران خوانیوں کا اہتمام کریں اور درود پاک ﷺ کے اجتماعی ورد کا اہتما م کیا جائے‘امیر جماعت اسلامی

بدھ 17 دسمبر 2014 20:27

پوری قو م امن کے قیام کیلئے دعا، قران خوانیوں کا اہتمام کرے ، سراج الحق،

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قو م امن کے قیام کیلئے دعااور قران خوانیوں کا اہتمام کرے ،خواتین اپنے گھروں میں قران خوانیوں کا اہتمام کریں اور درود پاک ﷺ کے اجتماعی ورد کا اہتما م کرے ،یہ سانحہ پوری قوم کیلئے ایک المناک اور درد ناک سانحہ ہے ،مرکزی سرکار اور صوبائی سرکار واپوزیشن باہمی اختلافات ایک طرف رکھ کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ایک مستقل اور دیرپا پالیسی مرتب کرے ،سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا سنگین اور سیاہ ترین سانحہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ورسک سکول حملہ میں شہید ہونے والے بچوں کی نماز جنارہ پرحانے کے بعد د میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سانحہ پشاور کو پوری قوم کے لئے تھریٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی جماعتیں اور پاکستان کے عوام واقعہ کو چیلنج سمجھ کر قبول کریں ۔

(جاری ہے)

سکول پر حملہ اور معصوم بچوں کا قتل عام تاریخ کا بدترین اور المناک واقعہ ہے۔ یہ سکول پر نہیں بلکہ اسلام پر حملہ کیا گیا ہے۔ پشاور کربلا کا منظر پیش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا ظلم تو دنیا میں کہیں بھی نہیں ہوا۔ قوم اور سیاسی جماعتوں کو دین ، ملک اور مذہب کے لئے ایک ہونا پڑے گا۔امن کے لئے حکومت جو بھی لائحہ عمل دے گی قوم اس کے ساتھ ہوگی۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور کے مختلف علاقوں کے شہید ہونے والے بچوں کی فاتحہ خوانیوں میں بھی شرکت کی ۔