پشاور سانحے پرتین روزہ سوگ، جماعت اسلامی خیر پور نے تمام سرگرمیاں معطل کردیں

بدھ 17 دسمبر 2014 21:29

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی خیر پور نے پشاور سانحے پرتین روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔بدھ کے روز فاروق اعظم چوک پرشہدا کی نمازہ جنازہ مولوی رحیم بخش شر کی امامت میں اداکی گئی جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤ کارکنوں الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماؤں ورضا کاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر حسن طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کا سانحہ تاریخ کابہت بڑا اورانتہائی افسوسناک واقعہ سقوط ڈھاکہ کے بعد دشمنوں اسی تاریخ کو دہشت گردی کے لئے بڑی تباہی سے دوچار کیا ہے۔

معصوم بچوں بے دردی سے شہید کرکے پوری قوم کوجنجھوڑ کررکھ دیا ہے پوراپاکستان رنج و الم میں ڈوبا ہوا ہے،ملک دشمن عناصر پاکستان بننے سے ابتک اسکے وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں،اسکونقصان پہنچانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے حکومت اورسیکورٹی ادارے ناکام نظر آتے ہیں غیر ملکی دہشت گرد،ایجنسیز ،موصد،سی آئی اے اور بلیک واٹرز واضع طور پر ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہیں حکمرانوں اوراداروں میں جرائت نظر نہیں آتی کہ ان کانام کی کاروائی کریں جماعت اسلامی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرکے آئی ڈی پیز کواپنے علاقوں میں پہنچائیں اس موقع پر محمد اسلم آّرائیں ،عزیزالرحمن شر،ضیاء الدین شیخ،عبدالمنان شیخ، ثاقب منگی،سلطان حسن اورعبد الماجد بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہدا ء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اورزخمیوں کی صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :