ہماری سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،افغان صدر

بدھ 17 دسمبر 2014 21:58

ہماری سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،افغان صدر

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2014ء) افغان صدراشرف غنی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کا دورہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ رضوان اختر ان کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور ایساف کمانڈر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات پاک افغان سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی سےمتعلق امورپربات چیت کی گئی۔متعلقہ حکام سے سانحہ پشاور سے متعلق اہم خفیہ معلومات شیئرکی گئیں۔افغان صدراشرف غنی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کویقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی توان کافوری خاتمہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :