بھا رت کا پاک چین نیوکلیئر معاہدے پر اپنے خدشات کا اظہار،

ہم نے چین کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے،اس سلسلے میں قومی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ۔ بھارت خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ہم مکمل طورپر الرٹ ہیں کسی کو بھارت کے لئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دینگے، بھارتی وزیر خارجہ

بدھ 17 دسمبر 2014 22:59

بھا رت کا پاک چین نیوکلیئر معاہدے پر اپنے خدشات کا اظہار،

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء ) بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے پاک چین نیوکلیئر معاہدے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چین کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں قومی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ۔ بھارت خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ہم مکمل طورپر الرٹ ہیں کسی کو بھارت کے لئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک سبھا میں بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی سکیورٹی مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کے لئے پرعزم ہے ۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے چین کے ساتھ ایٹمی ڈیل کے پس منظر میں مفادات کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بارے سوال کے جواب میں کہی انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاہدے سے عالمی ایٹمی عدم پھیلاؤ بارے خدشات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے یہ ممالک عالمی ایٹمی عدم پھیلاؤ کے شعبے میں اپنے وعدوں کو پورا کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت چین کی طرف سے پاکستان کو چشمہ تھری اور چشمہ فور کے دو مزید ایٹمی ری ایکٹر فراہم کرنے سے آگاہ ہے ۔ یہ ری ایکٹر زیر تعمیر ہیں جو کہ چشمہ ون اور چشمہ ٹو آپریشنل ہیں حکومت اس سے بھی آگاہ ہے چین کی طرف سے چشمہ ، کراچی اور ایک تیسری جگہ پر ایٹمی ری ایکٹروں کی تعمیر کا معاہدہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مسئلہ چین کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات میں اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ چین نے کہا ہے کہ یہ معاہدے بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ہیں اور یہ پرامن استعمال کے لئے ہیں چین کے نیوکلیئر سپلائر گروپ کا ممبر ہونے کے ناطے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی برآمد سے پہلے ضروری حفاظتی اقدامات یقین بنائے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین ایٹمی معاہدوں اس سطح تک نہیں پہنچا کے اسے اقوام متحدہ میں اٹھانے کی ضرورت ہو

متعلقہ عنوان :