اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اس سرزمین پر ٹکنے نہیں دینگے، وزیراعظم

جمعرات 18 دسمبر 2014 10:54

اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اس سرزمین پر ٹکنے نہیں دینگے، وزیراعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کی ہدایت کی ہے ، کہتے ہیں اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اس سرزمین پر ٹکنے نہیں دینگے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور دہشتگردوں کیخلاف فضائی حملوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ نے گزشتہ روز وادی تیراہ میں کی گئی کارروائیوں سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ایئرچیف کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اس سرزمین پر ٹکنے نہیں دینگے، معصوم بچوں کے قاتلوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ کے ہواباز دہشتگردوں کو نشانہ بناتے وقت سانحہ پشاور کو سامنے رکھیں۔

متعلقہ عنوان :