دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سکول کو 5جنوری کو کھول دیا جائے گا ,کورکمانڈر پشاور کا متاثرہ سکول کا دورہ

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:02

دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سکول کو 5جنوری کو کھول دیا جائے گا ,کورکمانڈر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) دہشت گردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول کو 5جنوری کو کھول دیا جائے گا جبکہ کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان نے سکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز سکول کی مرمت میں مصروف ہیں اور اس میں تقریباًدو ہفتے کا وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

سکول میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جبکہ اس کی دیواریں بھی اونچی کی جائیں گی۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے سکول کی فصیلیں اونچی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے با آسانی انہیں پلانگ کر حملہ کیا تھا۔ دوسری جانب کور کمانڈر پشاور نے متاثرہ سکول کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :