دہشت گرد اب لاہور کو نشانہ بناسکتے ہیں: حساس ادارے کی رپورٹ

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:36

دہشت گرد اب لاہور کو نشانہ بناسکتے ہیں: حساس ادارے کی رپورٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) دہشت گرد پشاور کے بعد اب لاہور کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک حساس ادارے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ایک فون کال ٹریس کی گئی ہے جس سے اس بات کی مبینہ طور پر تصدیق ہوئی ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ساتھی اور بارود سے بھری ہوئی گاڑی بھی لاہور میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کا نشانہ کیا ہوسکتا ہے یہ ابھی واضح نہیں ہے تاہم حساس ادارے نے لاہور میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی لاہور میں دہشت گردی کے بڑے واقعات ہو چکے ہیں جن میں ایف آئی اے، آئی ایس آئی، پولیس سینٹر مناواں کو دہشت گردی کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر بھی لبرٹی گول چکر کے پاس حملہ ہوا تھا۔ اس کے علاوہ آر اے بازار اور مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں بھی خوفناک دھماکے کئے گئے تھے۔ان واقعات میں سینکڑوں لوگ شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :