متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی، سانحہ پشاور 131 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوئے، معاملے کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے،سینیٹر طاہر حسین مشہدی

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی، سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہاہے کہ سانحہ پشاور 131 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوئے، معاملے کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایوان بالا میں سانحہ پشاور کو سینیٹ میں زیر بحث لانے کیلئے تحریک التواء جمع کرادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک التواء متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر پارلیمنٹرین سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے جمع کرائی۔ تحریک التواء میں کہا گیاہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردانہ حملہ کرکے 131 بچوں سمیت 141 افراد کو شہید کیا جبکہ آرمی کے دو افسران و 7 جوانوں اور 133 سویلین کو زخمی کردیا۔ انہوں نے تحریک التواء میں مطالبہ کیاہے کہ اس اہم معاملے کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔