وزارت مذہبی امور نے اراکین پارلیمنٹ کے کوٹہ پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا، عنقریب کوٹہ بحال ہو نے کاقوی امکان، سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی، وزرائے اعلیٰ و گورنرز 5افراد کو کوٹہ کے تحت حج بیت اللہ پر بھجواسکیں گے، ذرائع

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وزارت مذہبی امور نے اراکین پارلیمنٹ کے کوٹہ پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا، عنقریب کوٹہ بحال ہو نے کاقوی امکان، سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی، وزرائے اعلیٰ و گورنرز 5افراد کو کوٹہ کے تحت حج بیت اللہ پر بھجواسکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے معتبر ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

18 دسمبر 2014ء“ کو بتایاکہ وزارت مذہبی امور کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و مذہبی اہم آہنگی کی جانب سے سفارش آئی ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے حج کوٹہ پر عائد پابندی اٹھائی جائے جس پر وزارت مذہبی ا مور میں غور شروع کردیاگیاہے اور حج پالیسی میں تبدیلی کرنے بارے غور و خوض شروع کردیاگیاہے۔ ذرائع نے مزیدبتایاکہ اگر یہ کوٹہ بحال ہوگیا تو چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز ، سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی 5 پانچ افراد کو اپنے کوٹہ کے تحت حج بیت اللہ پر بھجوانے کی سفارش کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حرم کعبہ میں توسیع کے باعث پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے حج کوٹہ میں 20فیصد کمی کی گئی ہے اس کمی کے تحت پاکستان کے کوٹہ کے 1لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کی بجائے 1لاکھ 43ہزار 368 عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں جن میں پچاس فیصد سرکاری اور پچاس فیصد پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازم حجاز مقدس ہوتے ہیں۔