اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزایافتہ فاسٹ باوٴلرمحمدآصف پرسوں اپنی32ویں سالگرہ منائیں گے

جمعرات 18 دسمبر 2014 12:16

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزایافتہ فاسٹ باوٴلرمحمدآصف پرسوں اپنی32ویں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزایافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باوٴلرمحمدآصف پرسوں ہفتہ کواپنی32ویں سالگرہ منائیں گے۔ دائیں ہاتھ سے باوٴلنگ اوربائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے محمدآصف20دسمبر1982ء کوشیخوپورہ میں پیداہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرےئر کا آغاز 2 جنوری 2005ء کوآسٹریلیاکے خلاف سڈنی میں کیااورآخری ٹیسٹ26تا29اگست2010ء کوانگلینڈکے خلاف لارڈزمیں کھیلا۔

ون ڈے انٹرنیشنل کیرےئر کا آغاز 21 دسمبر 2005ء کوانگلینڈکے خلاف راولپنڈی میں کیااورآخری ون ڈے میچ21جون2010ء کوبنگلہ دیش کے خلاف دہمبولہ میں کھیلا۔جبکہ ٹونٹی ٹونٹی کیرےئر کا آغاز 28 اگست 2006ء کوانگلینڈکے خلاف بریسٹول میں کیااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ6مئی2010ء کوانگلینڈکے خلاف برسبین میں کھیلا۔

متعلقہ عنوان :