یونس خان ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنانے والے معمر ترین پاکستانی کھلاڑی بن گئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 12:31

یونس خان ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنانے والے معمر ترین پاکستانی کھلاڑی ..

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنانے والے معمر ترین پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں،ان سے قبل یہ اعزاز ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کے پاس تھا ۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں 1رن پر کیچ چھوٹنے کے کو یونس نے موقع غنیمت جانتے ہوئے 103رنز بنا ڈالے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 37سال اور 18دن کی عمر میں سنچری سکور کرکے ظہیرعبا س کا 31سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ظہیر عباس نے 1983ء کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 35سال 331دن کی عمر میں سنچری سکور تھی اور حسن اتفاق یہ کہ ان کی وہ اننگ بھی 103 رنز تک ہی محدود رہی تھی۔یاد رہے کہ یونس نے یہ سنچری 6سال اور 75اننگز کے بعد سکور کی ہے جس سے ورلڈ کپ کے سکواڈمیں شمولیت کی ان کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔یونس خان نے اس سے قبل نومبر 2008ء میں ابوظہبی میں ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری سکور کی تھی۔

متعلقہ عنوان :