کرینہ کپورکو اظہرالدین کی اہلیہ کا کردار ادا کر نے کی پیشکش
جمعرات 18 دسمبر 2014 12:52
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان پردے سیمیں پر بھارت کے سابق کرکٹر اور کپتان محمد اظہرالدین کی بیوی سنگیتا بجلانی کا رول ادا کر سکتی ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق اظہرالدین کی زندگی پر مبنی فلم میں سنگیتا بجلانی کے رول کے لیے کرینہ کپور کو پیش کش کی گئی ہے۔فلم میں اظہرالدین کا لیڈ کردار اداکار عمران ہاشمی ادا کر رہے ہیں۔
اظہرالدین کا کردار کئی قسم کے نشیب و فراز سے مترادف ہے۔ انھوں نے 99 ٹیسٹ میچوں میں چھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں جن میں 22 سنچریاں شامل ہیں۔ بعد میں وہ کانگریس پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمان بھی بنے۔اطلاعات کے مطابق اپنے رول کی تیاری کے لیے وہ مسلسل اظہرالدین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔(جاری ہے)
بیرون ملک چھٹی گذارنے کے بعد ہی وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گی-اس سے پہلے بھی ایک فلم کے لیے عمران ہاشمی اور کرینہ سے اس سال رجوع کیا گیا تھا لیکن کرینہ نے”بااثر“ کردار نہ ہونے کی وجہ سے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔
کرینہ کپور فی الحال نئے سال کی چھٹیاں منانے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیرون ملک جا رہی ہیں۔اظہرالدین نے دنیائے کرکٹ میں پہلے تین میچوں میں تین سنچری بناکر سنسنی پھیلا دی تھی-کہا جا رہا ہے کہ وہاں سے لوٹ کر ہی وہ اس فلم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کریں گی۔تاہم بالی وڈ ہنگامہ کے مطابق کرینہ کپور کی جانب سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ وہ اس فلم میں اس لیے دلچسپی رکھتی ہیں کیونکہ ابھی تک انھوں نے کوئی بایوپک نہیں کی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
-
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
-
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.