بو م بوم آفریدی ہر 20ویں گیند باؤنڈری پار پہنچانے والے پہلے ایک روزہ بلے باز بن گئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:01

بو م بوم آفریدی ہر 20ویں گیند باؤنڈری پار پہنچانے والے پہلے ایک روزہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18 دسمبر 2014ء )قومی ایک روز ہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں ہر 20گیندوں ایک چھکا رسید کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

’’بوم بو م ‘‘ اب تک اپنے ایک روزہ کیریئر میں 6758گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 342مرتبہ گیند کو باؤنڈری پار پہنچا یا ہے جس کی اوسط 19.76گیندیں فی چھکا بنتی ہیں ۔ اس فہرست میں دوسرا نام ایک اور سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا ہے جنہوں نے اپنے 19سالہ کیریئر میں 4208گیندوں پر 121چھکے لگا رکھے ہیں ۔انکی چھکا لگانے کی اوسط 34.78گیندیں فی چھکا بنتی ہے ۔ فہرست میں پاکستان کے عبدالرزاق بھی شامل ہیں جنہوں نے ہر 50ویں گیند پر چھکا رسید کر رکھا ہے ۔