سانحہ پشاور:معصوم بچوں کا خون قرض ہے، آئی جی پختونخوا
جمعرات 18 دسمبر 2014 14:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پولیس نے پشاور کے نواحی علاقوں میں غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔آئی جی کے پی کے ناصر درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے بچوں کا خون ہم پر قرض ہے جسے ہم نے دہشت گردوں کا پاک سر زمین سے خاتمہ کر کے اتارنا ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ پشاور حملے کی کڑیاں سرحد پار مل رہی ہیں لیکن ہمیں اس وقت ہوش اور جوش سے کام لینا ہو گا اس کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کابچوں پر حملہ شرمناک فعل ہے اگر لڑنا تھا تو ہم سے لڑتے ہم ان کو جواب دیتے لیکن بچوں پر حملہ کرکے انہوں نے انسانیت کی توہین کی ہے ۔دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے اور ان کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ سب اداروں کی مشتر کہ جنگ ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.