پاکستان دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داؤد ابراہیم ہمارے حوالے کرے ، بھارت

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:14

پاکستان دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داؤد ابراہیم ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء ) بھارت نے مطالبہ کیا ہے اگر پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو ممبئی حملوں کے ملزمان حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت ایم وینکا تیاح نائیڈر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پشاور سکول میں دہشتگردانہ حملے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے جراتمندانہ اقدامات اٹھانے چاہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے انہوں نے کہا کہ حافظ سعید دنیا بھر میں دہشتگردی کے فروغ کا سرغنہ اور انسانیت کے دشمن ہیں