بگ بیش لیگ،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن سٹارز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:23

بگ بیش لیگ،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن سٹارز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18 دسمبر 2014ء ) آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے پہلے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن سٹارز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا ہے ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں میلبور ن سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے ۔ میلبورن سٹارز کی جانب سے سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے 46گیندوں پر 66رنز کی اننگز کھیلی ۔

ان کے علاوہ لیوک رائٹ 45 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے کین رچرڈز سن اور بین لافن نے 2،2اور یوہان بوتھا اور ایڈم زامپا نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے 149رنز کا ہدف محض 12.3اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ وکٹ کیپر بلے باز ٹم لوڈمین نے محض 44گیندوں پر 9چوکوں اور 5چھکو ں کی مدد سے 90رنز کی ناقابل شکست دھواں دھار اننگ کھیلی ۔کریگ سمنز 30اور ٹریوس ہیڈ 22رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔سابق آسٹریلوی بلے باز بریڈ ہوج 1رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔میلبورن سٹارز کی جانب سے جان ہیسٹنگ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا دوسرا میچ سڈنی سکسرز اور میلبورن رینیگیڈ ز کے مابین کل کھیلا جائے گا ۔