ایل پی جی کی قیمت میں 10 سے 20روپے فی کلو تک اضافہ، سات روزگیس 45روپے فی کلو مہنگی ہو گئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:35

ایل پی جی کی قیمت میں 10 سے 20روپے فی کلو تک اضافہ، سات روزگیس 45روپے فی ..

لاہور( این ا ین آئی ) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے بلا جواز قیمت میں 10سے 20روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا، اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر 7روز میں تقریباً 45روپے فی کلو ناجائز اضافہ کیا گیا ،اوگرا نے بلیک مارکیٹنگ پر اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر تے ہوئے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی چھاپہ مار ٹیمیں تیار کر لی گئیں۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی 130روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1510روپے ، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حید۔رآباد، سکھر 150روپے فی کلو، 1750روپے گھریلو سلنڈر، میرپور ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ، بنو ں155روپے فی کلو، 1810روپے گھریلو سلنڈر،راولپنڈی، اسلام آباد، مری نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر ، فاٹا 180، روپے فی کلو، 2110روپے گھریلو سلنڈرہو گیا۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ چےئرمین اوگرا سعید خان سے ٹیلیفونگ رابطہ ہوا ہے۔ چےئرمین اوگرا نے بتایا ہے کہ ایل پی جی کی ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کرنے پر مکمل طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جلد ہی ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے فلنگ پلانٹوں پر انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی چھاپہ مار ٹیمیں چھاپے مار کر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ ے گی۔

گیس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے پر جوکوئی بھی مارکیٹنگ کمپنی ملوث ہوگی، فوری طور پر اس مارکیٹنگ کمپنی پر بھاری جرمانہ اور اسکے بعد لائنسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ چےئرمین اوگرا سعید خان نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ ایل پی جی مافیہ کی اجارہ داری ختم کروا کہ فوری طور پر گیس کی ناجائز بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :