پانچ، سات، دس نہیں۔۔۔ حکومت نے کردی پیٹرولیم مصنوعات میں بھاری کمی

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:38

پانچ، سات، دس نہیں۔۔۔ حکومت نے کردی پیٹرولیم مصنوعات میں بھاری کمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء)حکومت کی جانب سے یکم جنوری سے مزید 12 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 10 ڈالر فی بیرل گر گئی ہے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10.15 روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل 5.75روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین 12 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ایشین مارکیٹ میں گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 54.70 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے۔