کیرن پولارڈ نے ایک ہی اوور کی 6 گیندوں پر 6 چھکے مار دیئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:48

کیرن پولارڈ نے ایک ہی اوور کی 6 گیندوں پر 6 چھکے مار دیئے

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے معروف آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ نے ایک اوور کی 6 گیندوں پر 6 چھکے لگا کر خود کو ایک بار پھر خطرناک بلے باز ثابت کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے ایک پریکٹس میچ میں انہوں نے ایک ہی اوور کی 6 گیندوں پر 6 چھکے مارے۔

(جاری ہے)

پولارڈ کے ساتھ دوسرے اینڈ پر آسٹریلین باﺅلر بریڈ ہوج تھے جن کا کہنا تھا کہ پولارڈ کے مارے گئے چھکوں میں سے ایک چھکا تقریباً 140 میٹر سے بھی زیادہ دوری پر گرا۔ بریڈ ہوج نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اتنی بڑی ہٹ کبھی نہیں دیکھی اور وہ کیرن پولارڈ کی طاقت پر بھی حیران رہ گئے۔ بگ بیش لیگ منگل سے جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں شروع ہو گئی ہے جس میں کیرن پولارڈ ”سٹرائیکرز“ نامی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔