شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے 17افسران کواسکیل آرڈرز کی تقسیم

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:53

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے 17افسران کواسکیل آرڈرز دیئے گئے، جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے یہ آرڈرز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹائم اسکیل آرڈرز حاصل کرنے والے افسران کے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ ملازمین کی بھرتی اور ترقیوں میں یونیورسٹی انتظامیہ میرٹ اور سینیارٹی پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں قوانین کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے آرڈر حاصل کرنے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس ادارے کو اپنا سمجھیں اور ادارے کی ترقی کیلئے شب و روز محنت کریں۔