Live Updates

اسمبلیوں میں واپسی کا انحصار دھاندلی کی تحقیقات پر ہے: عمران خان

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:18

اسمبلیوں میں واپسی کا انحصار دھاندلی کی تحقیقات پر ہے: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھاندلی کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے بعد قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں واپس آنے کا عندیہ دیدیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپتان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی طرف سے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات پر نتائج سامنے آ نے چاہئیں جس کے بعد ہم اسمبلیوں میں واپس آ نے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسمبلیوں میں واپس آ نے کے امکان کا مکمل انحصار دھاندلی کی تحقیقات پر ہے۔ یاد رہے تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی سپیکر کو اپنے استعفے بھجوا چکے ہیں تاہم چار مہینے گزرنے کے بعد بھی کوئی استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :