سانحہ پشاور کے زخمی اوربچ جانے والے بعض بچے نفسیاتی امراض کاشکار ہو گئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:19

سانحہ پشاور کے زخمی اوربچ جانے والے بعض بچے نفسیاتی امراض کاشکار ہو ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے اوربچ جانے والے بعض بچے نفسیاتی امراض کاشکار ہو گئے ہیں بچ جانے والے ساری رات خوف کے باعث نہیں سو سکے ۔ بچ جانے والے بچوں کے والدین کے مطابق ساری رات بچے خوف کے باعث روتے رہے ۔ اور اپنے شہید ہونے والے ساتھیوں کی یاد میں روتے رہے ۔ بچ جانے والے بچوں کے مطابق انہیں وہ ماحول اور وقت دوبارہ ان کے آنکھوں کے سامنے ساری رات آتا رہا ۔

ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے دوستوں اور بھائیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

اور یہ وقت ہم سے کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔ جبکہ زخمی ہونے والے بچوں نے کہاکہ ہمارے حوصلے بلند ہے اور ٹھیک ہو کر ایک بار ہم سکول جائیں گا ۔ اور ان دہشت گردوں کا قلم کے ذریعے مقابلہ کرینگے ۔ دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے دوست اور بھائی زندہ ہے دہشت گردی کا یہ واقعہ ہمارے ذہنوں پرچھا گیا ہے اور اس واقعہ کو بھولنے کی کو شش کر رہے ہیں تاہم نہیں بھول رہے ہیں اور ساری رات ہسپتال میں اپنے شہید ہونے والے دوستوں کو یاد کرکے روتے رہے ۔ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اپنے شہید ہونے والے دوستوں کی قبروں پر جائیں گے اور انہیں سلامی پیش کرینگے ۔ اس موقع پر ہسپتال کا عملہ بھی روتا رہا ۔

متعلقہ عنوان :