مولوی عبد العزیزکی طرف سے سانحہ پشاور کی مذمت سے انکارپر سول سوسائٹی کا احتجاج

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:43

مولوی عبد العزیزکی طرف سے سانحہ پشاور کی مذمت سے انکارپر سول سوسائٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2014ء) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر جی6 میں واقع لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کی طرف سے سانحہ پشاور کی مذمت کرنے سے انکار کے بعد سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد لال مسجد کے باہر جمع ہو گئی اور مولوی عبدالعزیز کی طرف سے معصوم بچوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کی بلا جواز حمایت پر ان کے خلاف دیر تک نعرہ بازی کی۔ شرکاءنے مطالبہ کیا کہ شدت پسندوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے پر عبد العزیز کو فوری برطرف کیا جائے۔