پشاور میں سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 سالہ خولہ بی بی شہید ہوگئی،

بہن کی شہادت کامنظر کمسن بھائی اپنی آنکھوں سے دیکھتا رہا

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:43

پشاور میں سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 سالہ خولہ بی بی شہید ہوگئی،

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پشاور میں سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 سالہ خولہ بی بی شہید ہوگئی، دہشت گردوں نے باپ کی گود میں معصوم خولہ کو نشانہ بنایاجوداخلہ کیلئے اسکول پہنچی تھی بہن کی شہادت کامنظر کمسن بھائی اپنی آنکھوں سے دیکھتا رہا۔

(جاری ہے)

ننھے بھائی نے بتایا کہ میں کہتا تھا میری بہن خولہ بی بی کہاں ہے، میری خولہ بی بی کہاں ہے؟میرے ابو کہاں ہیں؟ اتنے میں کالج میں فائرنگ ہوتی ہے، کبھی اسکول سے فائرنگ ہوتی ہے،فائرنگ کرنے والے چھتوں پر چڑھے ہوئے تھے جو ہماری کلاس پر فائرنگ کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :