چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں ایک سال کے دوران چار ارب روپے کی رقم برآمد کی گئی ،
احتساب عدالت میں 152 ریفرنس دائر کئے گئے
جمعرات 18 دسمبر 2014 23:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد نیب کے تمام افسران پر زور دیا ہے کہ وہ بلا خوف و خطر بدعنوانی کے بڑے کیسز پر سرگرمی سے کام کریں اور عوام کی مدد سے بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے آگاہی اور نیب کی سٹریٹجی پر توجہ دیں۔ پریس ریلیز کے مطابق سال 2014ء کے دوران نیب کی کارکردگی شاندار رہی۔
نیب نے گزشتہ ایک سال کے دوران چار ارب سے زائد کی رقم برآمد کی۔ چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران چار ارب روپے کی رقم برآمد کی گئی اور احتساب عدالت میں 152 ریفرنس دائر کئے گئے۔ بدعنوانی کے خلاف شکایات میں اضافہ بھی نیب پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔(جاری ہے)
پلڈاٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے لئے بڑی تعداد میں لوگ قومی احتساب بیورو پر اعتماد کا اظہارکر رہے ہیں۔
گزشتہ بیس سال کے دوران پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کا بہترین درجہ حاصل کیا جو نیب کی مربوط کوششوں کے باعث ہوا ہے اور اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مستقل مزاجی سے جدوجہد کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کے لئے سرگرمی سے کوششیں کریں تاکہ یہ رقم اصل متاثرین کو جلد از جلد واپس کی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.