لاہور، صوبہ بھر کی جیلوں میں موت کی سزا کیلئے صرف ایک ہی جلاد تعینات ہے

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) صوبہ بھر کی جیلوں میں موت کی سزا کیلئے صرف ایک ہی جلاد تعینات ہے ۔ صوبہ بھرکی 34جیلوں میں سے صرف 21جیلوں میں پھانسی گھاٹ موجو د ہے اور ان تمام جیلوں میں پھانسی کیلئے صرف ایک ہی جلاد صادق مسیح تعینا ت ہے ۔

(جاری ہے)

جیل قوانین کے مطابق صرف جلا د ہی پھانسی دے سکتا ہے اور اس کو ایک پھانسی کاالاؤنس صرف 17روپے ملتا ہے ۔یادرہے کہ جلاد صادق مسیح تار ا مسیح کا بیٹا ہے جس نے سابق وزیر اعظم ذوالقفار علی بھٹوکو پھانسی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :