بگ باس میں سلمان خان کی جگہ فرح خان کو میزبان بنانے پر غور

جمعہ 19 دسمبر 2014 11:58

بگ باس میں سلمان خان کی جگہ فرح خان کو میزبان بنانے پر غور

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) بگ باس کے جاری سیزن کے دوران سلمان خان کی جگہ کوریوگرافر کو فرح خان کو جنوری میں میزبان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 8 کی مدت میں توسیع زیرغور ہے جبکہ سلمان خان کا بطور میزبان کنٹریکٹ 4 جنوری کو ختم ہوجائے گا اور پھر وہ اپنی فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوجائیں گے جس کی وجہ سے وہ شو کا حصہ نہیں رہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس متنازع ریئلٹی شو کے پروڈیوسرز نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرن جوہر اور انیل کپور سے رابطہ کیا مگر پھر فرح خان کے نام پر اتفاق کرلیا۔بولی وڈ دبنگ خان”بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھان پایو“ کی شوٹنگز میں آئندہ ماہ مصروف ہوجائیں گے اور اسی لیے نئے میزبان کی ضرورت پڑے گی۔اب تک اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ سلمان خان کی جگہ فرح خان کس طرح اس شو کی میزبانی کرتی ہیں۔یاد رہے کہ یہ شو ہندوستان میں کافی مقبول ہے اور سلمان خان مسلسل کئی سالوں سے اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :