آسٹریلیا میں ایک مکان سے آٹھ بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد کہرام مچ گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:29

آسٹریلیا میں ایک مکان سے آٹھ بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد کہرام مچ گیا

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) آسٹریلیا میں ایک مکان سے آٹھ بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد کہرام مچ گیا ‘پولیس کے مطابق تمام بچوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیاگیا۔واقعہ نارتھ کوئنزلینڈ کے شہرکینز میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں اٹھارہ ماہ سے پندرہ برس کے درمیان ہیں،تمام بچوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیاگیاواقعہ میں134سالہ خاتون بھی زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کردیاگیاپولیس کیمطابق خاتون کی حالت تسلی بخش ہے ‘ وہ تفتیش میں پوری طرح تعاون کررہی ہے ۔

پولیس نے گھرکا محاصرہ کرکے مرے اسٹریٹ کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بندکردیے فوری طورپرکسی شخص پر شبہ کا اظہارنہیں کیا گیا۔انسپکٹر برونو ازنیکر کے مطابق زخمی خاتون کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خاتون کی ایک کزن لیزا تھائیڈے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچے بہن بھائی ہیں اور زخمی خاتون ان کی والدہ ہے۔

تھائیڈے کا کہنا تھا کہ ان بچوں کا ایک 20 سالہ بھائی جب گھر آیا تو اس نے اپنے بہن بھائیوں کو مردہ جبکہ ماں کو زخمی حالت میں دیکھا، اسے ہمدردی کی ضرورت ہے لیزا کے مطابق انھیں اس بات کا یقین نہیں آرہا۔انسپکٹر ازنیکر کا کہنا ہے کہ گھر کو سیل کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ازنیکرنے کہا کہ یہ واقعہ بہت تکلیف دہ ہے اور بطورانسان پولیس آفیسرز بھی اس غم کی شدت سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔

متعلقہ عنوان :