وفاقی وزارت داخلہ کے حکم پر آزاد کشمیر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:28

وفاقی وزارت داخلہ کے حکم پر آزاد کشمیر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) وفاقی وزارت داخلہ کے حکم پر آزاد کشمیر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز 128 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے دباؤ پر آئی جی آزاد کشمیر تمام گرفتاریوں کی خود نگرانی کررہے ہیں جبکہ مشتبہ جہادی افراد اورمدارس کے خلاف بھی کوائف دوبارہ طلب کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سانحہ پشاور کے بعد آزاد کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی زیر نگرانی سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ باغ کے علاقے سے 80 ،راولا کوٹ سے 8 ،پسر کوٹ سے40 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے اکثریت افغانی کی تھی ۔انہیں فوری حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ غیر ملکیوں اور مشکوک افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے ۔مجموعی طور پر 128 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :