چین کا پاکستانی ٹیکسٹائل شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:46

چین کا پاکستانی ٹیکسٹائل شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) چین نے پاکستانی ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چینی کمپنی پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے 24 فیصدحصص خریدیگی ۔کمپنی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ٹیکسٹائل کے شعبے میں چین بھی اپنا حصہ شامل کرنے کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس مراعات،مقامی سستی کپاس اور سستے لیبر سے فائدہ اٹھانے کیلئے چین اور پاکستانی کمپنی نے ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چین کی شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل کمپنی مقامی مسعود ٹیکسٹائل کمپنی کے 24 فیصد حصص خریدیگی ۔ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی کاروباری شراکت داری ہے جس میں کسی چینی کمپنی نے پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے حصص خرینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :