بڑھتی سردی،کینین کرکٹ ٹیم نے اضافی ہیٹر مانگ لیے

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:02

بڑھتی سردی،کینین کرکٹ ٹیم نے اضافی ہیٹر مانگ لیے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -19 دسمبر 2014ء ) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ چند روز میں بڑھنے والی سردی نے پاکستان کے دورے پر آئی کینیا کے ٹیم کو بھی پریشان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کینین ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اضافی ہیٹرز کا مطالبہ کر دیا ہے ، کینین ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑی اتنی زیادہ سردی کے عادی نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں بیماریوں سے بچانے کے لیے اضافی ہیٹرز کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ کینیا کی ٹیم پانچ سال بعد پاکستان میں آنے والی پہلی انٹر نیشنل ٹیم ہے ،پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے انہیں اضافی سکیورٹی فراہم کر رکھی ہے اور اس مقصد کے لیے قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد کے علاقے کو نو گو ایریا قرار دے کر وہاں موجود ہوٹل اور دیگر سرگرمیوں کو بند کر وا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :