ٹنڈو محمد خان، مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے سانحہ پشاور کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:55

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے سانحہ پشاور کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ، واقع میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوتھ ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سانحہ پشاور کیخلاف پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے ضلعی رہنماؤں محب علی بھٹو ، محبوب الحسن لغاری ، مولانا محمد بخش عزیری ، فیاض علی ، شعیب علی ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعریبازی کی گئی ، اس موقع پر مقررین نے سانحہ پشاور کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حکومت اپاکستان سے دہشت گردوں کیخلاف سخت آپریشن شروع کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :