وزیر داخلہ کا لال مسجد کے باہر سے گرفتار ہونے والے مظاہرین کو رہا کرنے کا حکم

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:04

وزیر داخلہ کا لال مسجد کے باہر سے گرفتار ہونے والے مظاہرین کو رہا کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لال مسجد کے باہر سے گرفتار ہونے والے مظاہرین کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔

(جاری ہے)

پولیس گرفتار کئے گئے تمام مظاہرین کو رہا کرے اور ان کے خلاف درج کئے گئے پرچے بھی خارج کر دئیے جائیں۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور سے متعلق لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے بیان کے خلاف اہلسنت و الجماعت کی جانب سے لال مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل ہوگئے۔ سانحہ پشاور اور مولانا عبدالعزیز کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس پر وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔