ہنگر گیمز'' کی مرکزی کردار کیٹنس ایورڈین کا مجسمہ مادام تساوٴ میوزیم میں سج گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:12

ہنگر گیمز'' کی مرکزی کردار کیٹنس ایورڈین کا مجسمہ مادام تساوٴ میوزیم ..

نیو یارک: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) نیو یارک میں مادام تساوٴ کے عجائب گھر میں فلم ''ہنگر گیمز'' کی مرکزی کردار کیٹنس ایورڈین کا مومی مجسمہ سجا دیا گیا ہے۔عجائب گھر کے ترجمان ایرک فلوٹ کے مطابق کسی بھی شخصیت کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسکا مومی مجسمہ بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کیٹنس کا کردار بھی انتہائی مقبول ہے اس لئے اسکا مجسمہ عجائب گھر میں سجانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا بیس آرٹسٹوں نے کئی ماہ محنت کے بعد مجسمہ بنایا۔ فلم ہنگر گیمز میں کیٹنس ایورڈین کا کردار اداکارہ جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے۔ کیٹنس ایورڈین کے مجسمے ہالی ووڈ اور لندن کے عجائب گھروں میں بھی رکھے گئے ہیں۔