دہشتگردی کا خطرہ ، پنجاب بھر کے تمام یونیورسٹیوں ، کالجز ، ہائی سکولز اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 31دسمبر تک بند کرنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کالجوں کے ہوسٹلوں کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:50

دہشتگردی کا خطرہ ، پنجاب بھر کے تمام یونیورسٹیوں ، کالجز ، ہائی سکولز ..

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام یونیورسٹیوں ، کالجز ، ہائی سکولز اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 31دسمبر تک بند کرنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کالجوں کے ہوسٹلوں کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا ۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء کو ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدامات دہشتگردی میں ملوث خطرناک سنگین مجرمان کو پھانسی کے ردعمل سے بچنے کیلئے اٹھائے گئے ہیں اس سلسلہ میں پولیس اور حساس اداروں کے تعاون سے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں سکیورٹی میں تعینات اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے جبکہ ملک بھر میں پولیس ، خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو گلی محلہ کی سطح پر نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں خاص کر پولیس سٹیشن ، سرکاری ادارے جن میں ڈی سی او ، ڈی پی او ، کمشنرز ۔

(جاری ہے)

، آر پی اوز ، ریلوے سٹیشنز ، بس سٹینڈ ، سینما گھر ، مساجد ، امام بارگاہوں اور بارونق علاقے شامل ہیں حکومت نے ان سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سردیوں کا موسم ہے اور اکثریت سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ گرم چادریں اوڑھتے ہیں ایسا کوئی مشکوک آدمی نظر آئے تو فوری اطلاع متعلقہ پولیس اور اردگرد ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمین کو دی جائے بتایا گیا ہے کہ سنگین وارداتوں میں ملوث دہشتگردوں کی پھانسیوں کا یہ سلسلہ اکتیس دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا

متعلقہ عنوان :