قیدیوں کو پھانسی دینے کے اعلان کے بعد سندھ کی جیلوں پر حملے کا خطرہ بڑھ گیا

دہشت گرد ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے بھرپور کارروائی کر سکتے ہیں، حساس اداروں کا مراسلہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 17:15

قیدیوں کو پھانسی دینے کے اعلان کے بعد سندھ کی جیلوں پر حملے کا خطرہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے بعد حکومت کی جانب سے سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کے اعلان کے ملک بھر باالخصوص سندھ کی جیلوں پر حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، حساس اداروں کے مراسلے کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے بھرپور کارروائی کر سکتے ہیں۔ درجنوں دہشت گرد جدید اسلحہ و گولہ بارود سے لیس ہو کر چیل پر دھاوا بول سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

رات کے اوقات میں سیکورٹی کے لئے مرتب کردہ پلان پر عملدرآمد کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ سندھ کی 5جیلوں میں کالعدم تنظیموں کے ایک ہزار سے زائد اور 100سے زائد انتہائی اہم دہشت گرد قید ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی میں موجود سینٹرل اور ملیر جیل دہشت گردوں کا آسان ہدف ہیں۔ ملیر جیل کے اطراف کچی آبادیوں میں موجود مشتبہ افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ کالعدم تنظیموں کے اثر والے علاقے بھی ملیر جیل کے اطراف ہی واقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :