ویمن کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 19:05

ویمن کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ویمن کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا۔بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ کے خواتین ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ کے لیے پاکستان کا سامنا ڈنمارک سے ہوا ، دونوں ٹیموں کی خواتین کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے خلاف خوب زور آزمائی کی اور جیت کے لیے خوب زور لگایا ، چار کوارٹرز پر مشتمل میچ میں قومی ویمن ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ، پاکستانی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈینش خواتین کو آوٴٹ کلاس کیا ، پاکستان ٹیم کو ڈنمارک کے خلاف 28 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے فتح حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :