سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد

جمعہ 19 دسمبر 2014 19:09

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد ،مختلف سیاسی و قومپرست تنظیموں کے رہنماؤں و کارکنان سمیت شہریوں کی شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں ایک تعزیتی پروگرام پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی و قومپرست جماعتوں جسقم ، شہید بھٹو ، سندھی ادبی سنگت ، عوامی تحریک ، ڈاکٹر فورم ، شہری اتحاد ، تاجران فیڈریشن ، جئے سندھ تحریک ودیگر تنظیموں کے رہنماؤں ڈاکٹر احمد نوناری ، اعجاز نوناری ، اقبال ہاجانو، ڈاکٹر عزیز تالپور ، ڈاکٹر اقبال میمن ، نور حسن کھوکھر ، زاہد جسکانی ،جاوید ہالیپوٹو ، ظہور ہالیپوٹو، اعظم بھٹی ، ڈاکٹر جی ایم گل ، حاجی شبیر میمن ،ڈکٹر لطف تالپور ، میر سجاد علی خان تالپور ، میر کاظم رضا تالپور کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کر کے سینکڑوں بچوں کو شہید کردیا ، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حکمران عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں سے مذاکرات کے بجائے سخت آپریشن کرے تاکہ ملک کے کونے کونے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے ، اس موقع پر اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعائیں کروائی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :