واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد خودکش دھماکہ کرنیوالے اصل ملزم کی شناخت ہوگئی،

خودکش بمبار کا تعلق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند سے ہے،23سالہ خود کش بمبار حنیف اللہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے واہگہ پہنچا

جمعہ 19 دسمبر 2014 21:00

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد خودکش دھماکہ کرنیوالے اصل ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد خودکش دھماکہ کرنے والے اصل ملزم کی شناخت ہوگئی،خودکش بمبار کا تعلق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 23سالہ خود کش بمبار حنیف اللہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے واہگہ پہنچا ۔اسے خود کش جیکٹ الگ سے وہاں پہنچائی گئی ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر تین افراد اسکی نگرانی پر موجود تھے جودھماکے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حنیف اللہ دو سال قبل گھر سے غائب ہو ااور اسکے بعد افغانستان چلا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران ملزم کے رشتہ داروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ 3نومبر کو واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد شرکا جونہی باہر نکلے تو خودکش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 59افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔