ممبئی حملہ کیس : ذکی الرحمان لکھوی 16ایم پی او کے تحت نظر بند ،

وفاقی حکومت کا ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سیرجوع کرنیکا فیصلہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 22:45

ممبئی حملہ کیس : ذکی الرحمان لکھوی 16ایم پی او کے تحت نظر بند ،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ذکی الرحمان لکھوی کو گزشتہ رات 16ایم پی او کے تحت نظر بند کردیاگیا۔میڈیا پورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سیرجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کوپانچ پانچ لاکھ روپے کیضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :