لشکر جھنگوی کے 2عسکریت پسندوں کے بلیک وارنٹ جاری
ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گردوں کو منگل کے روز پھانسی دینے کے لیے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔۔ دونوں مجرموں کو فرقہ وارانہ طور پر قتل کے الزام میں 10 سال قبل پھانسی کی سزاء دی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عطاء اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم عرف شریف کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔
ان دونوں نے 2001 میں کراچی کے سولجر بازار میں ڈاکٹر رضا پیرانی کو قتل کیا تھا جس پر ان کو 2004 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔(جاری ہے)
عدالت کی جانب سے سکھر جیل کو جاری کیے گئے وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مجرموں کو 23 دسمبر (منگل) کی صبح 6:30 پر پھانسی دی جائے سکھر جیل کے سپرینٹنڈنٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو مطلع کیا گیا تھا کہ مجرموں کی پھانسی کے لیے بلیک وارنٹ کے اجراء کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ان دونوں مجرموں کی پھانسی کے بلیک وارنٹ متعدد بار جاری کیے جا چکے ہیں مگر ایوان صدر سے اس کو ملتوی کر دیا جاتا تھا۔ ان مجرموں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ڈاکٹر پیرانی کو سولجر بازار میں اپنے کلینک کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 2008 کے بعد سے صرف ایک شخص کو پھانسی کی سزاء دی گئی تھی جو کہ فوجی عدالت سے سزاء یافتہ تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.