شادی شدہ خواتین کے افیئرز کا وجود نہ ہونے بارے بات کرنا بیوقوفی ہے ، رامیہ سین

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:27

شادی شدہ خواتین کے افیئرز کا وجود نہ ہونے بارے بات کرنا بیوقوفی ہے ، ..

ممبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء )بالی ووڈ اداکارہ رامیہ سین نے کہا ہے کہ معاشرے میں شادی شدہ کے افیئرز کا وجود نہ ہونے بارے بات کرنا بیوقوفی ہے ۔ اپنی فلم عشق کبھی نہ کریو نہ میں اپنے کردار بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ہمارے معاشرتی مسائل کی بالکل عکاسی کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام ایسے ایشوز کو دیکھنا بالکل قبول نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس فلم میں جو کچھ دکھایا گیا وہ بالکل ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے اور اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ شادی شدہ خواتین کے کوئی افیئر نہیں ہوتے تو یہ بیوقوفی ہے انہوں نے کہا کہ رائیکا کی شخصیت سے میں اچھی طرح آگاہ ہوں اور ہماری کمیسٹری ملنے کی وجہ سے اس فلم میں ہماری جوڑی بھی شاندار رہی ہے