دہشتگردی پر قابوپانے کیلئے پاک فوج کی ہیلپ لائن قائم

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:46

دہشتگردی پر قابوپانے کیلئے پاک فوج کی ہیلپ لائن قائم

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) پاک فوج نے دہشتگردوں سے متعلق اطلاعات کے لیے 1135ہیلپ لائن قائم کردی ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیلپ لائن پر پی ٹی سی ایل اور موبائل فون سے بھی کال کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں ، مشکوک لوگوں پر نظر رکھیں اور مکمل راز داری کے ساتھ متعلقہ حکام تک معلومات پہنچائیں ، محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

متعلقہ عنوان :