دو پھانسیوں کے بعد دہشت گردی کا خطرہ 48گھنٹے اہم

ہفتہ 20 دسمبر 2014 15:56

دو پھانسیوں کے بعد دہشت گردی کا خطرہ 48گھنٹے اہم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء)فیصل آبادجیل میں سابق اور جی ایچ کیو حملے میں ملوث دو مجرموں کو پھانسی کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ 48گھنٹے انتہائی اہم ہیں جس میں دہشت گرد ممکنہ طور پر لاہور،اسلام آباد،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ اور ملک کی اہم شخصیات ،قومی عمارتوں ،جیلوں اور حساس تنصیبات پر حملے کر سکتے ہیں۔

جس کے بعد سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کردیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں جاتی امرا، وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لاہورمیں پولیس نے فلیگ مارچ کے ساتھ سرچ آپریشن کرکے مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے ۔جیلوں میںنصب جیمرز کی رینج بڑھا دی گئی ہے جس سے قریبی آبادیوں کے رہائشیوںکے موبائل فون بھی خاموش ہو گئے۔ علاوہ ازیں جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے لیے 5ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیاتھا،اہم مقامات ،شہر کی تما م بڑی اور اہم مساجد ،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے گرد پولیس اہلکار تعینا ت رہے۔