دہشتگردوں کو سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے نوبت سانحہ پشاور تک جاپہنچی :عرب میڈیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:05

دہشتگردوں کو سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے نوبت سانحہ پشاور تک جاپہنچی :عرب ..

قطر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) عرب میڈیا نے کہاہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی میں تذبذب کا شکار رہاہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اپنی لڑائی ثابت کرنے میں ناکامی اور دہشتگردوں کو سزائیں نہ ہونے کے باعث نوبت پشاور سانحہ تک آپہنچیں ، بلاشبہ 16دسمبر کو پشاور میں پیش آنیوالا سانحہ ملکی تاریخ کا عظیم سانحہ تھا جس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

عربی نشریاتی ادارے ’خبار‘ نے عالمی ادارہ برائے تحفظ تعلیم کے حوالے سے لکھاکہ 2009ءسے 2012ءتک شدت پسند وں کی جانب سے سکولوں پر حملے کے 800واقعات رونما ہوچکے ہیں ، پشاور کے سکول پر حملے سے کچھ ہفتوں پہلے بھی تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایاگیا۔

متعلقہ عنوان :