احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل کے ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ دیدیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) نیب نے اربوں روپے کے مضاربہ مشارکہ سکینڈل میں گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کو آج ہفتہ کوعدالت میں پیش کیا‘ احتساب عدالت نے ان تینوں ملزمان کا چودہ روزہ ریمانڈ نیب کو دے دیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں نزیر احمد ‘ محمد عثمان عبای‘ اور ابرایم الشوریم نے سادہ لوح عوام کو دھوکہ دہی کے ذریعہ چھ ارب پچاس کروڑ سے محروم کردیا تھا۔

نیب کو 35262 مضاربہ مشارکہ سکینڈل میں شکایات ریفرنس موصول ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

نیب نے احتساب عدالت میں مضاربہ سکینڈل کے چھ ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔ یہ ریفرنس میزبان سٹورز ‘ فیاض گروپ آف انڈسٹریز ‘ بولان سٹی‘ الواسع اور اسلام گروپ کے خلاف دائر کئے گئے ہیں اس سکینڈل میں اب تک چھبیس ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ان میں احسان الحق ‘ عبید الله ‘ مفتی شبیر ‘ مفتی ابرار الحق ‘ حافظ محمد نواز ‘ معین اسلم ‘ سجاد احمد‘ آصف جاوید ‘ غلام رسول ایوبی‘ محمد حسین احمد‘ حامد نواز ‘ عرفان بلال بنگش ‘ مطیع الرحمن‘ لقمان قریشی ‘ سید اقشید حسین ‘محمد عادل بٹ وغیرہ شامل ہیں۔